Tribune: Dr Aamir Liaquat Husain joins Express


Tribune: Dr Aamir Liaquat Husain joins Express

http://tribune.com.pk/story/724916/dr-aamir-liaquat-hussain-joins-express/

Famed broadcaster will be the president of Express Media Group and Group Editor of religious pages of Daily Express.

KARACHI:

One of 100 most famous Pakistanis and the top broadcaster who is counted among the 500 most influential Muslim personalities – Dr Aamir Liaquat Hussain has joined Express Media Group as president.

A research scholar of international repute, Dr Aamir Liaquat has emerged in recent years as the country’s most celebrated anchorperson. He made a name for himself by celebrating religious events and festivities as a host. He created a sensation by running a 19-hour marathon Ramazan transmission and was called as “superstar” by the world media.

He is the broadcaster who presented mega hit shows like Aalim Online, Aalim and Aalam, and Innam Ghar. He is a writer of many bestselling books, a famous columnist, the founder of Memhooda Sultana Foundation and one who has a huge fan following.

Dr Aamir Liaquat will also be the group editor for religious content and will edit all the Islamic pages of Daily Express. His column titled ‘Loud Speaker’ will also appear in the newspaper.

Dr Aamir Liaquat is regarded as a pioneer in the country’s media industry, which emerged after 2000. Over the past 13 years, he has emerged as the identity of Pakistan and has played a vital role in interfaith and inter-sectarian harmony.

After the phenomenal success of ‘Innam Ghar’ his absence in the last few weeks from television screens was keenly felt by his fans, who made innumerable phone calls and sent millions of emails to express their love for him.

His viewers especially missed him during Shab-e-Mairaj – the tradition of whose mediated celebrations was actually started by him – when his great show could not be seen due to unavoidable circumstances.

Later, in view of the public aspirations and the love of the millions of people from across the world, Dr Aamir Liaquat decided to join Express and presented his services to the group.

It is the hallmark of Dr Hussian that he has continuously presented historic Ramzan transmissions in the shape of Salam Ramzan, Mehman Ramzan, Eeman Ramzan, Paigham Ramzan, Rehman Ramzan, Pahchan Ramzan and Aman Ramzan.

His beautiful recitations at these shows have not only been extremely popular in Pakistan but have also been shown with subtitles in other Muslim Countries including Egypt, Turkey, Algeria and United Arab Emirates.

Dr Hussain is seen as a world-renowned religious scholar, who has dedicated his life to highlighting religious values and offering solution to the peoples’ problems in the light of religious injunctions.

He has presented many knowledge-based religious shows which scaled new heights of popularity. These shows which became famous internationally include ‘Aalim Online’, Ramzan transmission, and ‘Innam Ghar’. He also presented shows of religious festivals of other religions including Christmas, Easter and Diwali.

He dazzled the world media with his indefatigable energy by carrying out a 19-hour long Ramzan transmission while his last year’s ‘Amaan Ramazan’ transmission was acclaimed by such international meida organisations as CNN, BBC, FOX News as well as Arab and Indian media.

These media outlets called Dr Aamir Liaquat a superstar and the savior of people. His 2014 ‘Inam Ghar’ – which was Pakistan’s first live family show – also set new records of popularity.

His popularity is a testimony of people’s love and devotion. And now people will find him spreading love and harmony through the platform of Express.

Published in The Express Tribune, June 21st, 2014.

http://tribune.com.pk/story/724916/dr-aamir-liaquat-hussain-joins-express/

#Tribune: WELCOME DR AAMIR LIAQUAT HUSAIN


WELCOME DR AAMIR LIAQUAT HUSAIN
THE EXPRESS MEDIA GROUP CONGRATULATES
DR AAMIR LIAQUAT HUSAIN FOR JOINING THE GROUP AS ITS PRESIDENT

We believe, under your supervision the Express Media Group would create a new chapter in the history of
Pakistani Media and the special Ramazan Transmission

“PAKISTAN RAMAZAN”
WILL ALSO SET NEW RECORDS AND WOULD RECEIVE
AN OVERWHELMING RESPONSE FROM THE VIEWERS.

Pakistan Ramazan Official – پاکستان رمضان

For REGISTRATION and more updates, news, videos and photos please follow us:
Updates: Facebook.com/PakistanRamazan
Alerts: Twitter.com/PakistanRamazan
Videos: DailyMotion.com/PakistanRamazan
Web: www.PakistanRamazan.tv

#ExpressNews: ڈاکٹرع امرلیاقت حسین نے ایک سپریس میڈیا گروپ کے صدر کی ذمہ داریاں سن بھال لیں


ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے ایکسپریس میڈیا گروپ کے صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

http://www.express.pk/story/264422/

لاہور: عالمی شہرت یافتہ براڈکاسٹرڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایکسپریس میڈیا گروپ کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں وہ روزنامہ ایکسپریس کے گروپ ایڈیٹر مذہبی امور کے فرائض بھی انجام دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ کے نئے صدر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین عالمی شہرت یافتہ براڈ کاسٹر ہیں انہوں نے مختلف چینلز پر گھنٹوں طویل اور ریکارڈ ساز رمضان نشریات پیش کیں جبکہ انہوں نے مقبول پروگرام انعام گھر بھی پیش جو عوام میں بے انتہا مقبول ہوا۔
ایکسپریس نیوز پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ انسانی زندگی تبدیلی اور تغیر کا نام ہے،جمے اور تھمے کو زندگی نہیں کہتے بلکہ تماشہ کہتے ہیں جبکہ حرکت بدلاؤ، تبدیلیاں اور ارتقا مسلسل سفر کبھی پڑاؤ کی جانب راغب کرتے ہیں تو کبھی کچھ عرصے کے لیے قیام کوفوقیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں لوگ ان معاملات پر بھی جذباتی ہوجاتے ہیں جہاں جذبات نہیں بلکہ جذبے کی بنیاد پر فیصلے کیے جانے چاہئیں اور لوگ ان باتوں پر اپنے بدگمان خیالات کی غلامی تک قبول کرلیتے ہیں جہاں پر کسی گمان کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ایک مان کی ضرورت ہوتی ہے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ چینل بدل لینا برا وقت آنے پر چھوڑ دینا اور اپنی الگ راہ لے کر چلے جانے جیسے ایسے کئی سوالات پریشان اذہان کو خودبخود جوابات بھی دے دیتے ہیں اور لوکل میڈیا پر دانشورانہ تبصروں کے انبار لگ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پیسے سے خریدا نہیں جاسکتا ہم فقیر لوگ ہیں جبکہ چینل لوگوں سے رابطے اور واسطے کا ذریعہ ہے ،عوام سے کچھ کہنے کا مناسب راستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں نشریات کرنے کے نہ کبھی پیسے لیے اور نہ لوں گا،رمضان میں نشریات کے لئے اپنی قیمت لگانے کو ایسا سمجھتا ہوں جیسے جییتے جی اپنی قبر کے لئے آگ خریدنے جارہا ہوں،مجھے اس ملک کی محبت اللہ اور اس کے رسولﷺ کی محبت نے بہت کچھ دیا اور میری چاہت صرف اللہ کی رضا ہے۔
صدر ایکسپریس میڈیا کا کہنا تھا کہ برا وقت کوئی نہیں ہوتا اور ہمارے اعمال کے سبب جو وقت گزرتا نہیں ہم اسے برا وقت کہہ دیتے ہیں جبکہ ہم کسی آسمانی آفت کا شکار نہیں ہوئے بلکہ جو کچھ ہوا ہم اس کے خود ذمہ دار ہیں اور اسے خود ہی بھگت رہے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ یہ دن بھی بہت جلددور ہوجائیں گے کیونکہ سب اپنی اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے اور یہ وقت سیکھنے کا ہی ہے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھاکہ میں رمضان کی پرنور راتوں میں اپنے لوگوں سےدور نہیں رہ سکتا اور نہ رہنا چاہتا ہوں، پاکستان کو اس وقت ہماری ضرورت ہے،وطن ہمیں آواز دے رہا ہے،ہم نے اپنے گھر کی صفائی سے آنکھیں پھیر لی تھیں اور آج پالے ہوئے ہماری جان کےلالے بن چکے ہیں اب صفائی کا وقت آگیا ہے،کیڑےمکوڑوں سے گھر کو پاک کرنا ہے اور پاک فوج کا ساتھ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری جانب دیکھ رہی ہے ان کی امید بھری نگاہیں ہم سے قربانی نہیں ایک ساتھ کا تقاضہ کررہی ہےجبکہ پاکستان رمضان پاک فوج کے لئے ہے اورمیں اپنی افواج کی اس آس پر اوس نہیں پڑنے دوں گا، یہ کوئی اصول نہیں کہ ہمارے فوجی دہشت گردوں سے لڑتے لڑتے شہید ہوتے رہیں اورہم آرام سے اپنے گھروں میں رہیں ،میں عظیم فوجیوں کو پیغام دیتا ہوں کہ آپ کے ساتھ قربان ہونے کو بے چین ہیں۔
صدر ایکسپریس میڈیا گروپ نے کہا کہ اس رمضان کے ذریعے ہم ان تمام دانشوروں کو مستردکرنے جارہے ہیں جنہوں نے اپنے کالم اور تبصروں کے ذریعے ہماری افواج اور اس قوم کے مورال کو گرایا،اگر سرحدوں پر ہمارے فوجی جوان شہید ہوں گے تو ہم شہروں میں اپنی جان قربان کرنے کو تیا رہیں مگران کیڑوں سے ضرورت نجات حاصل کریں گےجو ہمیں ڈنک مار کر موت کے دہانے پر لے جارہے ہیں۔
عامر لیاقت حسین نے کہا کہ قوم آپریشن میں اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے،14 اگست کو ایک پاکستان ہمیں قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں دیا اور اس رمضان ایک پاکستان ہمیں فوج دینے جارہی ہے اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان ٹرانسمیشن میں پاک فوج کے جوانوں کے لئے روز دعائیں کی جائیں گی کیونکہ یہ رمضان پاکستان کا ہی رمضان ہوگا اور عامر لیاقت کسی ایک خطے اور صوبےکا نام نہیں پاکستان کا نام ہے۔

Pakistan Ramazan Official – پاکستان رمضان

For REGISTRATION and more updates, news, videos and photos please follow us:
Updates: Facebook.com/PakistanRamazan
Alerts: Twitter.com/PakistanRamazan
Videos: DailyMotion.com/PakistanRamazan
Web: www.PakistanRamazan.tv

#ExpressNews: عامر ل یاقت پاکستان کی 100 مقبول ترین شخصیات او ر دنیا کے پانچ سو با اثر مسلمانوں کی فہر ست میں شامل ہیں


عامر لیاقت پاکستان کی 100 مقبول ترین شخصیات اور دنیا کے پانچ سو با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل ہیں
http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102278436&Issue=NP_ISB&Date=20140621

کراچی(ایکسپریس نیوز) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دینی وسماجی خدمات اوربے پناہ مقبولیت کی بنا پر میڈیاانڈسٹری میں نمایاں ترین مقام حاصل کیا ہے جس کااعتراف نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کیا گےا۔ 2013ءمیںامان رمضان نشرےات کی فقیدالمثال کامیابی کے بعدبے پناہ مقبولیت ،دیانت داری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے والہانہ عشق وعقیدت کی بناءپر معتبر بین الاقوامی اداروں نے انہیں500 بااثرترین مسلمانوں کی فہرست میں شامل کیاجبکہ حال ہی میںانہیںمعروف اشاعتی ادارے یونیورسل آکسفورڈ پبلی کیشن کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتاب ”the famous & influential۔100 Pakistanis“ میں پاکستان کی 100مقبول اورکامیاب ترین پاکستانی شخصےات کی فہرست میں بھی شامل کیاگےا ہے۔ انہیں یہ اعزاز ”100 Pakistanis“نامی پروجیکٹ پر مامورایک غیر جانبدار تحقیقی ٹیم نے دیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مایوسےوں میں گھرے پاکستان میں امید کی شمعیں روشن کرنے والے وہ سپوت ہیں جنہوں نے نامساعد حالات میں بھی امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور معاشرے میں مثبت انداز فکر کو اجاگر کرنے میں ایک نمایاں کردار ادا کیا ہے۔اس فہرست میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے علاوہ پاکستان کی جن نامور شخصےات کو شامل کیا گےا ہے اُن میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان ،ممتاز سماجی رہنمامولاناعبدالستار ایدھی، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل ،نامور اسکواش پلیئر جہانگیر خان،معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی اورنامور گلوکار عاطف اسلم شامل ہیں۔


1102278436-1.gif

#ExpressNews یہ رمضا ن پاک فوج کے نام ہوگ ا،پوری قوم دعائیں کر یگی، ڈاکٹرعامر لیاقت


یہ رمضان پاک فوج کے نام ہوگا،پوری قوم دعائیں کریگی، ڈاکٹرعامر لیاقت
مجھ سمیت پاکستان کے کروڑوں عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،”ایکسپرےس نیوز “ پر گفتگو میں اظہار خیال
http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102278438&Issue=NP_ISB&Date=20140621

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایکسپریس میڈیا گروپ کے پریذیڈنٹ اور عالمگیر شہرت یافتہ براڈ کاسٹر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہاہے کہ ٹی وی چینل عوام سے رابطے کا ذریعہ ہے،رمضان کی پرنور راتوں میں عوام سے دور نہیں رہ سکتا ، ملک نازک دور سے گزررہاہے، پاک فوج ہمیں پکاررہی ہے ،ایسے کڑے وقت میں اپنے فوجی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑسکتا ،اسی جذبے کے تحت ایکسپریس میڈیا گروپ سے وابستگی اختےار کی ہے ، اس بار رمضان نشرےات پاکستان اورفوج کے بہادر جوانوں کے نام کرتا ہوں اور ”پاکستان رمضان “ میں پوری قوم کے ساتھ مل کر فوج کے لےے دعائیں کروں گا ۔اِن خیالات کااظہارانہوں نے بحیثےت پریذیڈنٹ ایکسپریس میڈیا گروپ سے وابستہ ہونے کے بعد دنیابھرمیں بسنے والے کروڑوں ناظرین اور مداحوں سے اپنی پہلی گفتگوکے دوران کیا۔ایکسپریس نیوزسے براہ راست نشر ہونے والی گفتگومیں دہشت گردوں سے نبرد آزما پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو انتہاپسندوں سے پاک کرنے کا وقت آگےا ہے اور پاک فوج کے بہادر جوان ملک کو دہشت گردوں سے صاف کرنے میں مصروف ہیں ، پاکستان کو اس وقت ہماری ضرورت ہے، پاک فوج کا بھرپور ساتھ دینے کااعلان کرتاہوں۔پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزمائش کی ان گھڑےوں میں آپ تنہا نہیں،عامر لیاقت حسین سمیت پوری قوم آپ کے ساتھ جاں نثار کرنے کو تیار ہے اور اس برس پاکستا ن رمضان ٹرانسمیشن آپ کے نام پر وقف کرتا ہوں ۔پاک فوج کے مورال کو گرانے کی کوششوں میں مصروف عناصر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کروڑوں عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،ستائیس رمضان ۶۶۳۱ہجری کو ایک پاکستان قائد اعظم نے دیا تھا اور اس رمضان میں پاک فوج ہمیں دہشت گردی سے پاک نیا پاکستان دے گی۔ایکسپرےس میڈیا گروپ میں شمولیت کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے نے کہا کہ زندگی تبدیلی و تغیر کا نام ہے اسے جمود کی نذر نہیں کیا جاسکتا، برے حالات کی وجہ سے چینل نہیں چھوڑا، چینل لوگوں سے رابطے کا ذریعہ ہے ، چینل ملک یا مذہب یا ماں نہیں ہوتی جو بدلی نہ جاسکے ،فیصلے جذبات کی بجائے جذبے کی بنیاد پر کرنا چاہئیں۔سوشل میڈیا پر بدگمانی پھیلانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میںکسی مخصوص شہر یا علاقے کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا بیٹا ہوں، مجھے خریدانہیں جاسکتا،اگر بکا ہوں تو اللہ کی راہ میں، اس کے حبیب کی رضا کے لیے خود سے بکا ہوں، اللہ ، اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اس وطن نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، اللہ نے اپنی نوکری پر رکھا ہواہے وہی چلا رہا ہے ،جب تک اُس کی رضا ہے اپنے فرائض یونہی انجام دےتا رہوں گا۔ایکسپرےس نیوز پر اپنی پہلی تاریخ ساز گفتگو کا اختتام انہوں نے اپنے مخصوص اندازمیں علامہ اقبال کی شہرہ آفاق نظم” ساقی نامہ“ کے منتخب اشعار پرکیا۔بعدازاں پروگرام ختم ہوتے ہی ایکسپریس کے دفاترمیں ٹیلی فون کالز کاتانتابندھ گیااورعوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کوبحےثےت پریذیڈنٹ ایکسپریس میڈیاگروپ سے وابستہ ہونے پر مبارکباد دی ۔

Pakistan Ramazan Official – پاکستان رمضان

For REGISTRATION and more updates, news, videos and photos please follow us:
Updates: Facebook.com/PakistanRamazan
Alerts: Twitter.com/PakistanRamazan
Videos: DailyMotion.com/PakistanRamazan
Web: www.PakistanRamazan.tv

1102278438-1.gif

خوش آمدید ڈاکٹر عام ر لیاقت حسین . ایکسپ ریس میڈیا گروپ


خوش آمدید ڈاکٹر عامر لیاقت حسین
ہم اس عزم کے ساتھ آپ کے شانہ بہ شانہ موجود ہیں کہ آپ کہ رہنمائی میں ایکسپریس میڈیا گروپ پاکستانی میڈیا کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا اور ایکسپریس پر پیش کی جانے والی رمضان المبارک کی خصوصی نشریات ’’پاکستان رمضان‘‘ انشاء اللہ عوام میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔

Pakistan Ramazan Official – پاکستان رمضان

For REGISTRATION and more updates, news, videos and photos please follow us:
Updates: Facebook.com/PakistanRamazan
Alerts: Twitter.com/PakistanRamazan
Videos: DailyMotion.com/PakistanRamazan
Web: www.PakistanRamazan.tv


#ExpressNews ڈاکٹرعا مرلیاقت حسین نے ایکس پریس میڈیا گروپ کے ص در کی ذمہ داریاں سنب ھال لیں


Dr @AamirLiaquat joins #Express as President
ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے ایکسپریس میڈیا گروپ کے صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
http://www.express.pk/story/264422/

لاہور: عالمی شہرت یافتہ براڈکاسٹرڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایکسپریس میڈیا گروپ کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں وہ روزنامہ ایکسپریس کے گروپ ایڈیٹر مذہبی امور کے فرائض بھی انجام دیں گے۔
ایکسپیریس میڈیا گروپ کے نئے صدر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین عالمی شہرت یافتہ براڈ کاسٹر ہیں انہوں نے مختلف چینلز پر گھنٹوں طویل اور ریکارڈ ساز رمضان نشریات پیش کیں جبکہ انہوں نے مقبول پروگرام انعام گھر بھی پیش جو عوام میں بے انتہا مقبول ہوا۔
ایکسپریس نیوز پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ انسانی زندگی تبدیلی اور تغیر کا نام ہے،جمے اور تھمے کو زندگی نہیں کہتے بلکہ تماشہ کہتے ہیں جبکہ حرکت بدلاؤ، تبدیلیاں اور ارتقا مسلسل سفر کبھی پڑاؤ کی جانب راغب کرتے ہیں تو کبھی کچھ عرصے کے لیے قیام کوفوقیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں لوگ ان معاملات پر بھی جذباتی ہوجاتے ہیں جہاں جذبات نہیں بلکہ جذبے کی بنیاد پر فیصلے کیے جانے چاہئیں اور لوگ ان باتوں پر اپنے بدگمان خیالات کی غلامی تک قبول کرلیتے ہیں جہاں پر کسی گمان کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ایک مان کی ضرورت ہوتی ہے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ چینل بدل لینا برا وقت آنے پر چھوڑ دینا اور اپنی الگ راہ لے کر چلے جانے جیسے ایسے کئی سوالات پریشان اذہان کو خودبخود جوابات بھی دے دیتے ہیں اور لوکل میڈیا پر دانشورانہ تبصروں کے انبار لگ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پیسے سے خریدا نہیں جاسکتا ہم فقیر لوگ ہیں جبکہ چینل لوگوں سے رابطے اور واسطے کا ذریعہ ہے ،عوام کچھ کہنے کا مناسب راستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں نشریات کرنے کے نہ کبھی پیسے لیے اور نہ لوں گا،رمضان میں نشریات کے لئے اپنی قیمت لگانے کو ایسا سمجھتا ہے جیسے جییتے جی اپنی قبر کے لئے آگ خریدنے جارہا ہوں،مجھے اس ملک کی محبت اللہ اور اس کے رسولﷺ کی محبت نے بہت کچھ دیا اور میری چاہت صرف اللہ کی رضا ہے۔
صدر ایکسپریس میڈیا کا کہنا تھا کہ برا وقت کوئی نہیں ہوتا اور ہمارے اعمال کے سبب جو وقت گزرتا نہیں ہم اسے برا وقت کہہ دیتے ہیں جبکہ ہم کسی آسمانی آفت کا شکار نہیں ہوئے بلکہ جو کچھ ہوا ہم اس کے خود ذمہ دار ہیں ور اسے خود ہی بھگت رہے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ یہ دن بھی بہت جلددور ہوجائیں گے کیونکہ سب اپنی اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے اور یہ وقت سیکھنے کا ہی ہے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھاکہ میں رمضان کی پرنور راتوں میں اپنے لوگوں سےدور نہیں رہ سکتا اور نہ رہنا چاہتا ہوں، پاکستان کو اس وقت ہماری ضرورت ہے،وطن ہمیں آواز دے رہا ہے،ہم نے اپنے گھر کی صفائی سے آنکھیں پھیر لی تھیں اور آج پالے ہوئے ہماری جان کےلالے بن چکے ہیں اب صفائی کا وقت آگیا ہے،کیڑےمکوڑوں سے گھر کو پاک کرنا ہے اور پاک فوج کا ساتھ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری جانب دیکھ رہی ہے ان کی امید بھری نگاہیں ہم سے قربانی نہیں ایک ساتھ کا تقاضہ کررہی ہےجبکہ پاکستان رمضان پاک فوج کے لئے ہے اورمیں اپنی افواج کی اس آس پر اوس نہیں پڑنے دوں گا، یہ کوئی اصول نہیں کہ ہمارے فوجی دہشت گردوں سے لڑتے لڑتے شہید ہوتے رہیں اورہم آرام سے اپنے گھروں میں رہیں ،میں عظیم فوجیوں کو پیغام دیتا ہوں کہ آپ کے ساتھ قربان ہونے کو بے چین ہیں۔
صدر ایکسپریس میڈیا گروپ نے کہا کہ نے کہا کہ اس رمضان کے ذریعے ہم ان تمام دانشوروں کو مستردکرنے جارہے ہیں جنہوں نے اپنے کالم اور تبصروں کے ذریعے ہماری افواج اور اس قوم کے مورال کو گرایا،اگر سرحدوں پر ہمارے فوجی جوان شہید ہوں گے تو ہم شہروں میں اپنی جان قربان کرنے کو تیا رہیں مگران کیڑوں سے ضرورت نجات حاصل کریں گےجو ہمیں ڈنک مار کر موت کے دہانے پر لے جارہے ہیں۔
عامر لیاقت حسین نے کہا کہ قوم آپریشن میں اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے،14 اگست کو ایک پاکستان ہمیں قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں دیا اور اس رمضان ایک پاکستان ہمیں فوج دینے جارہی ہے اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان ٹرانسمیشن میں پاک فوج کے جوانوں کے لئے روز دعائیں کی جائیں گی کیونکہ یہ رمضان پاکستان کا ہی رمضان ہوگا اور عامر لیاقت کسی ایک خطے اور صوبےکا نام نہیں پاکستان کا نام ہے۔
http://www.express.pk/story/264422/

#BreakingNews: Dr Aamir Liaquat Husain Joins Express as PRESIDENT


#BreakingNews: Dr Aamir Liaquat Husain Joins Express as PRESIDENT

عالمگیر شہرت یافتہ براڈ کاسٹر،پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کے سپر اسٹار اور سحر انگیز شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بحیثےت پریذیڈنٹ، ایکسپریس میڈیا گروپ میں شمولیت اختےار کرلی وہ روزنامہ ایکسپریس میں بطور گروپ ایڈیٹر مذہبی اموربھی فرائض انجام دیں گے۔

Pakistan Ramazan Official – پاکستان رمضان

For REGISTRATION and more updates, news, videos and photos please follow us:
Updates: Facebook.com/PakistanRamazan
Alerts: Twitter.com/PakistanRamazan
Videos: DailyMotion.com/PakistanRamazan
Web: www.PakistanRamazan.tv


#eFlyer: Dr @AamirLiaquat included in “The 100 Famous & Influential Pakistanis”.


Dr Aamir Liaquat included in The 100 Famous & Influential Pakistanis.

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پاکستان کی 100 بااثر اور کامیاب ترین شخصیات میں شامل

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مایوسیوں میں گھرے پاکستان میں امید کی شمعیں روشن کرنے والے وہ سپوت ہیں جنہوں نے نامساعد حالات میں بھی امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور معاشرے میں مثبت انداز فکر کو اجاگر کرنے میں ایک نمایاں کردار ادا کیا

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=210109
The100Pakistanis.com

ڈاکٹر عامر لیاقت حسی ن پاکستان کی 100 باا ثر اور کامیاب ترین ش خصیات میں شامل


ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پاکستان کی 100 بااثر اور کامیاب ترین شخصیات میں شامل
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مایوسیوں میں گھرے پاکستان میں امید کی شمعیں روشن کرنے والے وہ سپوت ہیں جنہوں نے نامساعد حالات میں بھی امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور معاشرے میں مثبت انداز فکر کو اجاگر کرنے میں ایک نمایاں کردار ادا کیا

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=210109

shim.gif
کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمگیر شہرت یافتہ براڈ کاسٹر اوربین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی جانب سے پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کے سپر اسٹار قرار دیے جانے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین عالم اسلام اورپاکستان کے ایک ایسے مایہ ناز فرزند اورمعروف ریسرچ اسکالر ہیں جنہوں نے دینی وسماجی خدمات کے علاوہ میڈیاانڈسٹری میں ایک ایسا نمایاں اور کامیاب ترین مقام حاصل کیا ہے جس کی بازگشت وقتاً فوقتاً قومی وبین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں بھی سنائی دیتی رہی ہے۔حال ہی میںانہیںمعروف اشاعتی ادارے یونیورسل آکسفورڈ پبلی کیشن کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتاب ’’the famous & influential۔100 Pakistanis‘‘ میں پاکستان کی 100 بااثر اورکامیاب ترین پاکستانی شخصیات کی فہرست میں شامل کیاگیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز ’’100 Pakistanis‘‘نامی پروجیکٹ پر مامورایک غیر جانبدار تحقیقی ٹیم نے دیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مایوسیوں میں گھرے پاکستان میں امید کی شمعیں روشن کرنے والے وہ سپوت ہیں جنہوں نے نامساعد حالات میں بھی امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور معاشرے میں مثبت انداز فکر کو اجاگر کرنے میں ایک نمایاں کردار ادا کیا ہے۔اس فہرست میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے علاوہ پاکستان کی جن نامور شخصیات کو شامل کیا گیا ہے اُن میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان ،ممتاز سماجی رہنمامولاناعبدالستار ایدھی، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف،وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف،موجودہ صدر ممنون حسین ،سابق صدر آصف علی زرداری،متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل ،ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمن، نامور اسکواش پلیئر جہانگیر خان،معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی،نامور گلوکار عاطف اسلم ، ممتاز سماجی کارکن انصار برنی،نوجوان ماہر تعلیم علی معین نوازش اورخاتون کوہ پیما ثمینہ خیال بیگ شامل ہیں۔ ’’100 Pakistanis‘‘نامی پروجیکٹ کے بانی اور مدیر اعلیٰ ایم اے جے جالندھری کی سرپرستی میں نامورصحافیوں مریم معیز، ڈاکٹر حوا آرائیں اور اے ودود سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں مہارت کی حامل پیشہ وارانہ ٹیم نے بڑی محنت اور عرق ریزی کے بعد اِن 100 شخصیات کا انتخاب کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایم اے جے جالندھری 1984ء سے بین الاقوامی سطح پر صحافت اور ایڈورٹائزنگ کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں اوربین الاقوامی میڈیا بھی ان کی پیشہ وارانہ مہارت کا قائل ہے۔ مذکورہ کتاب کومتوقع طور پرپاکستان کی تاریخ کی سب سے مقبول اور مستند ترین تصانیف میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے اورغیر جانبدار تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ پاکستانی تاریخ کی پہلی کتاب ہے جس میں پاکستان کے نامور سپوتوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔بااثر ترین 100 پاکستانی شخصیات کی سوانح حیات اور انٹرویوز پر مبنی اس کتاب کے منتظمین نے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کا یہ قول درج کیا ہے کہ’’منفی انداز فکرسے گریز کریں ،منفی انداز فکر ایک مرض ہے ،ہمیشہ مثبت سوچ اپنائیں ،مثبت ماحول کے زیر اثر زندگی بسر کریں اور منفی سوچ کو دورہٹائیں۔‘‘ بااثر ترین 100 پاکستانی شخصیات کی فہرست میںایک مثبت اور ترقی پسند پاکستان کے تصور پر پوری اترنے والی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے اور کتاب کامتن اِن کامیاب ترین شخصیات کی سوانح حیات اور انٹرویوز پر مشتمل ہے جن میں ان کی کامیاب زندگی کے پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے۔منتظمین کے مطابق کتاب کی رونمائی کے سلسلے میں عنقریب ایک کانفرنس کاانعقاد بھی کیا جائے گا جس میں ان 100 مایہ ناز پاکستانی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا جنہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔
for more updates please follow: www.aamirliaquat.com, @AamirLiaquat